نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کی برطانوی شہریت کے الزامات کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کرانے سے متعلق مفاد عامہ کی عرضی آج مسترد کر دی۔
چیف جسٹس ایچ ایل دتو اور جسٹس امیتابھ رائے کی بینچ
نے درخواست گزار منوہر لال شرما کی مختصر دلیلیں سننے کے بعد درخواست مسترد کر دی۔
پیشے سے وکیل مسٹر شرما نے دلیل دی کہ کانگریس لیڈر نے خود کو برطانوی شہری قرار دے کر اور برطانیہ میں کمپنی رجسٹرار کے سامنے کمپنی دستاویزات میں لندن کا پتہ دے کر مجرمانہ کام کیا ہے۔